ویمنز ورلڈ ٹی 20 ، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 44 رنز سے ہرا دیا

South Africa

South Africa

سلہٹ (جیوڈیسک) ویمنز ورلڈ ٹی 20،جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 44 رنزسے شکست دیدی۔جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پاکستان کی جانب سے پہلے بیٹنگ کی دعوت پر بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے مقررہ بیس اوورزمیں بنا کسی نقصان کے 163 رنز بنائے۔

جس میں لزلی لی نے 67 اور ڈین وان نیکریک نے 90 بنائے۔ جواب میں پاکستان ویمنزٹیم اپنے بیس مقررہ اوورز میں نووکٹوں کے نقصان پر 119 رنزہی بناسکی۔ندا ڈار 32،نین عابدی 28 کے علاوہ کوئی اور پلیئر اچھی بیٹنگ کا مظاہر نہ کرسکی۔