خواتین یوتھ کنونشن اور پی ایم اے کی تقریب میں گو نواز گو کے نعرے

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) تقریب تھی ڈاکٹروں کی مہمان خصوصی تھے مشیر صحت پنجاب لیکن معاملہ سیاسی بن گیا اور وہ بھی حد سے زیادہ خواجہ سلمان رفیق کی تقریر کے دوران مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سلمان پتل نے جذباتی انداز میں کھڑے ہو کر گو نواز گو کے نعرے لگا دیئے۔ شرکاء نے پہلے تو انہیں روکنے کی کوشش کی بات نہ ماننے پر تھپڑ رسید کر دیئے چہرہ بھی نوچ لیا۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف غلط روایت ڈال رہی ہے اگر اس کی تقریبات میں ن لیگی کارکنوں نے نعرے بازی شروع کر دی تو کیا ہوگا؟۔ پی ایم اے کی حلف برداری تقریب میں بدنظمی کے بعد پولیس بھی پہنچ گئی تاہم صوبائی مشیر صحت نے اسے کارروائی سے روک دیا۔

دوسری جانب لاہور میں خواتین یوتھ کنونشن کی تقریب تھی جس میں قومی وومن کرکٹ ٹیم بھی تقریب میں شریک تھی۔ تقریب کے دوران کچھ دیر کیلئے لائٹ چلی گئی اسی دوران ہال میں بیٹھی بعض خواتین نے گو نواز گو “کے نعرے لگانا شروع کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کہتے ہیں کہ نعروں سے نہ کوئی جاتا ہے اور نہ آتا ہے۔ قوم جلد دھرنوں کے خاتمے کی خوشخبری سنے گی۔