لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوحہ میں ہونیوالے سہ ملکی ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے 14 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ٹورنامنٹ میں میزبان پاکستان سمیت آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ کے لیے قومی ٹیم میں ثناء میر کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔
اسکواڈ میں بسمہ معروف، نین عابدی، ندا راشد، جویریہ ودود، ناہیدہ بی بی، سدرا امین، بتول فاطمہ، اسماویہ اقبال، قانیطہ جلیل، سومیہ صدیقی، سعدیہ یوسف، مارینا اقبال اور ثانیہ اقبال کے نام شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ آئندہ سال آٹھ سے پچیس جنوری تک جاری رہے گا۔