ڈربی (جیوڈیسک) پاکستان کی خواتین کھلاڑیوں نے ایک بار پھر ناقص ترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور کوئی بھی کھلاڑی اچا سکور نہ کر سکی۔
اوپنر عائشہ صرف 1 رن بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئیں جبکہ ندا 23 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئیں۔ جویریہ 6 رنز بنا کر اور سدرہ بغیر کوئی رن بنائے ایل بی ڈبلیو ہو گئیں۔
نین عابدی 5 رنز بنا کر بولڈ ہو گئیں۔ اسماویہ 0 پر وکٹوں کے پیچھے کیچ ہو گئیں۔ کپتان ثناء میر 29 رنز پر منسی جوشی کی گیند پر بولڈ ہو گئیں۔ ناشرہ صرف 1 رن بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئیں۔ ڈیانا بیگ بغیر کوئی رن بنائے بولڈ ہو گئیں جبکہ سعدیہ 3 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔
اس سے قبل وومن ورلڈ کپ کے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت پاکستان کو زیادہ بڑا ٹارگٹ نہ دے سکا۔ بھارت کی جانب سے راؤٹ اور مندھانا اوپننگ کرنے آئیں۔
راؤٹ 47 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئیں جبکہ مندھانا صرف 2 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئیں۔ شرما 28 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئیں جبکہ راج 8 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئیں۔
کور 10 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئیں جبکہ میشرم 6 رنز بنا کر بولڈ ہو گئیں۔ ورما 33 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئیں جبکہ گوسوامی 14 رنز بنا کر بولڈ ہو گئیں۔ جوشی 4 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں۔ ایکتا بشت صرف 1 رن بنا کر رن آؤٹ ہو گئیں جبکہ پونم یادیو 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔