لیسٹر (جیوڈیسک) ویمنز ورلڈ کپ میں مایوس ترین کارکردگی کے بعد اپنا آخری میچ سری لنکا کے خلاف کھیلا، سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 221 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے سورنگیکا نے شاندار کھیل پیش کیا، انہوں نے 84 رنز کی اننگ کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ 222 رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 46 اعشاریہ 4 اوورز میں 206 رنز ہی بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے نین عابدی نے 57 رنز کی اننگ کھیلی۔