کمال ضبط کا رستہ دکھا دیا میں نے
Posted on January 28, 2016 By Majid Khan آپکی شاعری, شاعری
کمال ضبط کا رستہ دکھا دیا میں نے
چراغ جشن مرگ تمنا جلا دیا میں نے
بھری محفل میں خود کو ڈھونڈو گے
عشق کے آزار سے پردہ اٹھا دیا میں نے
کبھی تو اترے گا وصال یار کا موسم
یہ سوچ کے ہر غم بھلا دیا میں نے
دل مضطر نے جب بھی رونا چاہا اسے
تمہاری جفا کا قصہ سنا دیا میں نے
مجھے زعم ہے اپنے فن پہ جمال
گرا جو اشک تو موتی بنا دیا میں نے
Anwar Jamal Farooqi
انور جمال فاروقی — یو کے
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com