لکڑیاں چوری کرنے ملازمین کو دھمکیاں دینے پر 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ

Attock

Attock

اٹک : لکڑیاں چوری کرنے ملازمین کو دھمکیاں دینے پر 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ تفصیلات کے مطابق نیاز احمد خان بلاک آفیسر چھوئی محکمہ جنگلات نے تھانہ صدر میں بیان دیا ہے مخبر میں اطلاع دی کہ ناجائز لکڑی کی نقل و حمل جاری ہے اس اطلاع پر ہم نے آٹھویں میل پر ملازمین کے ہمراہ ناکہ لگایا۔

اسی دوران فورڈ ڈبہ نمبر 1731آیا روکنے کا اشارہ کیا ڈرائیور نے بھگا دیا ہم نے تعاقب کیا تو ہماری گاڑی کے پیچھے کیری ڈبہ نمبر RIJ-3559نے کراس کیا جس نے روڈ بلاک کر دیا کیری ڈبہ میں نور محمد، انار گل، محمد خان اور چار نامعلوم ملزمان مسلح ڈنڈے اور کلہاڑیاں اٹھائے ہوئے تھے ہمیں دھمکی دی کہ اگر ہمیں روکا تو جان سے مار دیں گے مذکورہ ملزمان فورڈ ڈبہ جس پر لکڑیاں لوڈ تھیں لے کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔