لندن (جیوڈیسک) انگلش کائونٹی ووسٹر شائر کو پاکستانی اسپنر سعید اجمل کی واپسی کا انتظار ہے۔
کائونٹی نے آئی سی سی سے ایکشن کلیئر ہونے کے بعد سعید سے فروری میں دوبارہ معاہدہ کیا تھا، پاکستانی ٹیم ممکنہ طور پر اپریل، مئی میں دورئہ بنگلہ دیش پر ہو گی۔
ووسٹرشائر کے ڈائریکٹر آف کرکٹ اسٹیو رہوڈز کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان سے خبر کا انتظار کررہے ہیں۔
ہمیں امید ہے کہ سعید اس مرتبہ بھی ہمیں سیزن کے اختتامی مراحل میں کچھ میچز کیلیے دستیاب ہو جائینگے۔