اسلام آباد: اسلام میں ذات برادری چھوٹا بڑا کوئی نہیں، اہمیت صرف اہل تقوی کو حاصل ہے، یاسرصاحب بڑے ہی مشفقانہ انداز میں بچوں کو بتا رہے تھے، یہ کمی کمین یہ برہمن شودر صرف ہندوئوں میں پائے جاتے ہیں، اسلام بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔
غریب اور امیر میں مساوات کا قائل ہے ، کالے اور گورے کا امتیاز ختم کر دیا ہے، یہ عہدے اور شان و شوکت کو ئی اہمیت نہیں رکھتے، بچے نے پانی پیش کیا توغصے سے دہاڑے، نظر نہیں آتا عقل کام نہیں ہے، دفتر سے دوسرا گلاس لائو اس سے تو چپڑاسی پانی پیتے ہیں۔