لاہور: پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سے معاشرتی فلا ح کیلئے حال ہی میں ایک سرگرمی کا آغاز کیا گیا ہے جس کو عوام الناس کی بھر پور پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ یہ ایک معاشرتی سرگرمی ہے جس میں ادار ے کے عملے نے ایک علاقے کی صفائی کرتے ہوئے پاکستان کے دیگر معروف کاروباری اداروں کوبھی ایسی ہی سرگرمی کا چیلنج دیاہے ۔ اس چیلنج کا مقصد عوام الناس میں صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سرزمین پاکستان کو صاف کرنے کی جانب قدم اٹھانا تھا۔ مہم کو پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر اپ لوڈ کیا گیا جس کو اب تک 2 لاکھ 63 ہزار سے زائد لوگوں نے دیکھا جبکہ 864 لوگوں نے اس کو شیئر کیا ہے۔ چند منٹ کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زمین ڈاٹ کا م کا عملہ لاہور کے علاقے ایم ایم عالم روڈ سے متصل ایک سڑک کے کنارے موجود کچرے کو اٹھا کر کچرے کے ڈبوں میں ڈالتے ہوئے اس جگہ کی صفائی میں مصروف ہے۔ اس ویڈیو کے آخر میں زمین ڈاٹ کی جانب سے آن لائن ٹیکسی ایپلیکیشن کریم’ آٹو مینٹیننس سروس آٹو جینی سمیت شاپستان’ سارکیزمستان اور پینٹ کے معروف برانڈ برائیٹو کو ایسی ہی سرگرمی کا چیلنج دیا گیا ہے۔