نیویارک (جیوڈیسک) کام تو سبھی کرتے ہیں لیکن کچھ لوگ اپنے کام میں بھی تفریح کی کوئی نہ کوئی راہ نکال ہی لیتے ہیں۔ جی ہاں جناب میکسیکن ویئر ہاؤس کے اس ملازم کا کام کرتے کرتے جی ایسا مچلا کہ وہیں کھڑے کھڑے ٹھمکے لگانے شروع کر دئیے۔
اس کے لٹکے جھٹکے اور مٹکے دیکھ کر وہاں شاپنگ کے لئے آئے لوگ بھی رُک کر اسے دیکھنے لگے اور خوب محظوظ ہوئے۔ اور تو اور ان صاحب کے ڈانس کی یہ ویڈیو نٹرنیٹ پر بھی خوب مقبول ہو چکی ہے اور یہ جناب راتوں رات بن چکے ہیں سپر اسٹار۔