ممبئ (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ مجھے ہالی ووڈ میں کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں کیونکہ وہاں بالی ووڈ اداکاروں کے لیے کوئی اچھے کردار تخلیق نہیں کیے جاتے۔
انھوں نے کہا کہ ہر اداکار اپنے لیے بہتر انتخاب ہی کرتا ہے تاہم ہالی ووڈ میں بھارتی اداکاروں کو اب تک جو کردار دیے گئے وہ مجھے کبھی بھی دلچسپ نہیں لگے اس لیے مجھے ہالی ووڈ میں کام کرنے کا بالکل بھی شوق نہیں ہے۔