ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ میں ایک مقابلہ کرنے والی خاتون ہوں اور ہمیشہ بہتر سے بہتر پرفام کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔
بھارتی میڈیار پورٹس کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ ایک اداکارہ کی حیثیت سے شاید اتنی زیادہ محفوظ نہیں ہوں جتنی ایک فرد کی حیثیت سے ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ایک مقابلہ کرنے والی خاتون ہوں اور ہر وقت بہتر سے بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔
پریانکا چوپڑا نے کہا کہ میں ایک خاتون ہوں اور ہم ایک وقت میں مردوں کے مقابلے میں مختلف کام بہتر طریقے سے انجام دے سکتی ہیں، میں ایک ہی وقت میں 10 کام کر سکتی ہوں لیکن اس کے باوجود کسی ایک کام سے بھی توجہ نہیں ہٹتی۔ انھوں نے کہا کہ ایک سال میں چند ہی فلمیں کرتی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ اپنے کام پر 100 فیصد توجہ دیتی ہوں۔
بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ جن فلموں میں خواتین کا کردار مرکزی ہوتا ہے انھیں ’’خواتین‘‘ کی فلمیں کیوں کہا جاتا ہے، ہمیں یہ تسلیم کرنا ہو گا کہ ہم ’’مردوں کی حکمرانی‘‘ والی دنیا میں رہتے ہیں۔ خواتین پر بننے والی فلمیں ہی ہمارے لئے کچھ بہتر کرنے کی امید ہیں، اب خواتین پر بھی فلمیں لکھی جا رہی ہیں جو کہ بہت ہی خوش آئند بات ہے۔