کراچی (جیوڈیسک) واداکارہ عائشہ عمرنے کہا ہے کہ تھیٹرمیں کام کرکے اچھا لگا ہمارے ہاں دوبارہ معیاری تھیٹر ڈرامہ پیش کیا جا رہا ہے اور کراچی میں تھیٹر آباد ہو چکا ہے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے ایک تقریب کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیاانکا کہنا تھا کہ ٹی وی ڈرامہ اپنی اہمیت رکھے ہوئے ہے مگر تھیٹر میں کام کرنے والا فنکار کسی بھی پلیٹ فارم پرمات نہیں کھاسکتا ہم نے اپنے سینئرز سے بہت کچھ سیکھا ہے اورآج بھی کوشش ہوتی ہے کہ کچھ نیاسیکھنے کوملے ایک سوال کے جواب میں عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ موسیقی میرا جنون ہے۔
اس لیے میں نے گانا بھی اپنے کیرئیر میں شامل کیااور عوام نے میرے کام کو پسند کیا پاکستانی عوام نے مجھے جتنی محبت دی ہے میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی ٹی وی ڈرامہ ہو تھیٹر ہو یاگائیکی میرے ہرکام کو پسند کیا اور میری حوصلہ افزائی کی انکا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے کام سے مطمئن ہوں اور مزید انرجی کے ساتھ اس کویوں ہی جاری رکھنا چاہتی ہوں۔