کام اہم ہے؛ سوئیڈن حکومت کا خاتون وزیر کو زچگی کی چھٹیاں دینے سے انکار

Birgitta Ohlsson

Birgitta Ohlsson

اسٹاک ہوم (جیوڈیسک) سویڈن نے ایک اہم خاتون وزیر کو زچگی کے لئے چھٹی دینے سے انکار کر دیا ہے جس پر حاملہ وزیر نے حکومت کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سویڈن کی وزیر برائے یورپی امور ’’بریگیٹا اولسن‘‘ نے زچگی کے باعث حکومت سے چھٹیوں کی درخواست کی تھی جسے وزیر اعظم نے مسترد کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ ’’بریگیٹا‘‘ ایک انتہائی اہم وزارت کا قلمدان سنبھال رکھا ہے ایسی صورت حال میں انہیں چھٹیاں نہیں دی جا سکتیں۔

جس پر خاتون وزیر نے حکومتی رویے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ ایک ایسے ملک کی خاتون شہری ہیں جہاں حقوق نسواں کو ملکی سیاست میں اولین ترجیح حاصل ہے۔ حیرت ہے کہ انھیں “زچگی” کے لئے چھٹی کیوں نہیں ملی حالانکہ یہ قانون کے مطابق ہے۔ واضح رہے کہ سویڈن کے قوانین کے مطابق نو مولود بچے کی پرورش کے لئے ماں اور باپ مجموعی طور پر 480 دنوں کی چھٹیاں لے سکتے ہیں جبکہ ماں بچے کی پیدائش اور پرورش کے لئے 420 دن کے لیے ملازمت سے رخصت لے سکتی۔