سایۂ خدائے ذوالجلال میں کام کرنے سے معذرت کر لی تھی، شان

Shaan

Shaan

لاہور (جیوڈیسک) اداکار شان نے کہا ہے کہ فلم سایہ خدائے ذوالجلال میں کام کرنے سے معذرت کر لی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم کے پروڈیوسر سے میرا دوستانہ تھا اور وہ فلم میں مرکزی کردار کے لیے مجھے سائن کرنا چاہتے تھے لیکن فلم کے اسکرپٹ اور دیگر پروجیکٹ میں مصروفیت کی وجہ سے میں نے اس فلم کا حصہ بننے سے منع کیا مگر کچھ لوگ جان بوجھ کر منفی پراپیگنڈہ کر رہے ہیں جس سے ان کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

شان نے کہا کہ پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ اچھی اور معیاری فلمیں بننے لگی ہیں اور میں ہر پاکستانی فلم کے بہتر کاروبار کے لیے دعاگو ہوں۔ دوسری جانب فلم کے پروڈیوسر ڈاکٹر توصیف پاشا کا کہنا تھا کہ فلم اسٹار شان نے تاحال میری فلم میں کوئی سین عکسبند نہیں کروایا لیکن وہ جلد ہی میری فلم کا حصہ بنیں گے۔