کارکن کی ہلاکت، تحریک انصاف کے کارکنوں کا اسلام آباد اور لاہور میں احتجاج

PTI

PTI

اسلام آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے دروان تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنوں کے درمیان تصادم اور فائرنگ سے گیارہ کارکن زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں پی ٹی آئی کا ایک کارکن اصغر شدید زخمی ہو گیا تھا جسے اسپتال لے جا گیا تاہم زخمی اصغر راستے میں دم توڑ گیا۔

کارکن کی ہلاکت کی خبر کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے اسلام آباد میں ایکسپریس وے اور آبپارہ چوک پر احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر روڈ کو بلاک کر دیا۔ کارکنوں کی جانب سے حکومت مخالف نعرے لگائے جا رہے ہیں۔

کارکنوں نے ملزموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔ دوسری جانب لاہور میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مال رڈ پر احتجاج شروع کر دیا۔