کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے اپیل کی ہے کہ کراچی ائیرپورٹ سے گرفتار کیے گئے کارکن کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث اہل کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ماورائے عدالت قتل کیے جانے والے کارکن کی ہلاکت کے خلاف متحدہ رابط کمیٹی نے کہا کہ اگر اغوا کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو احتجاج کاحق محفوظ رکھتے ہیں
نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے انچارج قمر منصور کا کہنا تھا کہ ماورائے عدالت قتل کیے جانے والے کارکن کی ہلاکت کی تفتیش کے لئے ائرپورٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جائے۔ 10 مارچ 2013 ءسے اب تک 20 کارکن تاحال لاپتا ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم، وزیر داخلہ، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے تحقیقات کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اغوا کرنیوالے اہلکاروں کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو احتجاج کاحق رکھتے ہیں۔