کارکن کھانے کا ذخیرہ کر لیں، خود ختم ہو جائیں گے یا حکومت کو ختم کر دیں گے: رابطہ کمیٹی

MQM

MQM

سیالکوٹ (جیوڈیسک) ایم کیو ایم سیالکوٹ ڈسٹرکٹ کے نائب صدر بائو محمد انور کے بہیمانہ قتل پر علی الصبح ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا ہنگامی تعزیتی اجلاس، نواز شریف کی موجودہ حکومت ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ اور شہادت کے خلاف بھرپور احتجاج کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہو جائے۔

عوام خصوصاً غریب کارکنان سے اپیل کی کہ وہ کھانے پینے کی اجناس کا ذخیرہ جمع کرلیں کیونکہ ہم 100 دن کی ہڑتال کرنے والے نہیں بلکہ ہم یا تو خود ختم ہو جائیں گے یا حکومت کو ختم کر دیں گے۔ رابطہ کمیٹی کی متفقہ قرار داد، متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے منگل کو رات گئے ایم کیو ایم سیالکوٹ ڈسٹرکٹ کے نائب صدر بائومحمد انور کے بہیمانہ قتل پر بدھ کو علی الصبح اپنا ہنگامی تعزیتی اجلاس کیا۔

اجلاس میں بائو محمد انور کی شہادت کے سانحہ کی مذمت کی گئی اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور بائومحمد انور شہید کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر قرار داد منظور کی گئی کہ نواز شریف کی موجودہ حکومت ایم کیوایم کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ اور شہادت کے خلاف بھرپور احتجاج کاسامنا کرنے کے لئے تیار ہو جائے۔

رابطہ کمیٹی نے عوام خصوصاً غریب کارکنان سے اپیل کی کہ وہ کھانے پینے کی اجناس کا ذخیرہ جمع کرلیں کیونکہ ہم 100 دن کی ہڑتال کرنے والے نہیں بلکہ ہم یا تو خود ختم ہو جائیں گے یا حکومت کو ختم کر دیں گے۔