لاہور (جیوڈیسک) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کی زندگی میں اگست کا مہینہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے اور رواں سال ماہ اگست کو ماہ آزادی کے طور پر منایا جائے گا۔
انہوں نے یہ بات گلبرگ میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کارکنوں پر زوردیا کہ عوام کے اندر یوم آزادی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے گھر گھر قومی پرچم لہرائیں، سلمان رفیق نے کہا کہ جو لوگ لانگ مارچ اور انقلاب کی باتیں کرتے ہیں وہ جمہوری طریقے سے انتخابات میں حصہ لیں۔