مظفر گڑھ (جیوڈیسک) رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کارکنوں کے ہمراہ ڈرون حملوں کے خلاف مظفر گڑھ بائی پاس پر دھرنا دیا۔ جمشید دستی کا کہنا تھا ڈالروں کے عوض ڈرون حملے قبول نہیں۔
انہوں نے جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ تمام جماعتیں مل کر نیٹو سپلائی روک دیں۔
آٹھ گھنٹے بعد دھرنا ختم کرنے پر مظفر گڑھ بائی پاس کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔