مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ”گو نواز گو” کا نعرہ بہت مقبول ہو گیا ہے، مسلم لیگ (ن) کے کارکن خود نواز شریف کو جانے کا کہہ رہے ہیں، وزیراعظم کو چلے جانا چاہیے۔ سچ آخر زبان پر آ ہی جاتا ہے، مسلم لیگ (ن) کے کارکن حکومت سے مایو س ہو کر گو نواز گو کا نعرہ لگا رہے ہیں، جھوٹ پر مبنی حکومت کبھی نہیں چل سکتی، وزیراعظم کو استعفی دے دینا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار سنیئر رہنما تحریک انصاف حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی ڈھنگ ٹپائو پالیسیوں نے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے،مسلم لیگ (ن) نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا اور ناکام سکیموں پر عوام کا قیمتی سرمایہ اور وقت ضائع کر رہی ہے ۔حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے بجلی اور گیس کی لو ڈشیڈنگ، مہنگائی، بیر وزگاری ، بد امنی ، دہشت گردی ، لا قانونیت ، خو دکشیاں، اغوا بر ائے تاوان عوام کا مقدر بن چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنی گرتی ہوئی ساکھ کے پیش نظر مسلم لیگ ن پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے سے گریزاں ہے اگر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ہوئے تو مسلم لیگ ن کو ایک بڑا دھچکا برداشت کرنا پڑے گا۔ مسلم لیگ ن کی مقبولیت پیپلز پارٹی سے بھی زیادہ گر چکی ہے۔