ہمارے ورکر ہماری پارٹی کا سرمایہ ہے جن کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے: مصطفے رمدے

Mustafa Ramday

Mustafa Ramday

پیر محل (خرم شہزاد بھٹی سے) ہمارے ورکر ہماری پارٹی کا سرمایہ ہے جن کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے کروڑوں روپوں کے ترقیاتی منصوبہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا کارنامہ ہے، پیرمحل کے لئے سواارب روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات رکن قومی اسمبلی چوہدری اسدالرحمن کی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ چوہدری مصطفے رمدے تفصیل کے مطابق معرف قانون دان اور سابق ایڈوکیٹ جنرل آف پنجاب چوہدری مصطفےٰ رمدے نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حلقہ این اے94 کے غریب عوام کے معیار زندگی میں بہتری کی جانب موڑ دیا ہے اربوں روپے کی لاگت کے فلاحی پروگراموں سے عام آدمی مستفید ہونگے عوامی فلاح و بہبود کے خد و خال یا اس کی وسعت و صورت نہایت عریض ہے اور اس کے دائرعمل میں وہ تمام عوامل شامل ہو جاتے ہیں جو کسی بھی طرح عوام کی بھلائی سے متعلق ہوں اس میں اول ترین درجہ غریب و معاشی طور پر نامستحکم افراد کو مالی امداد کی فراہمی ہے غریب خاندانوں کے ہونہار بچوں کو معیاری تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کیلئے انقلابی نوعیت کے منصوبے کامیابی سے آگے بڑھائے جا رہے ہیں۔

ہمارا ہر قدم عام آدمی کی فلاح کیلئے اٹھ رہا ہے۔ وسائل کی ایک ایک پائی نہایت شفاف طریقے سے اپنے حلقہ کے عوام کی ترقی اور انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں پر صرف کی جا رہی ہے ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت اور انہیں ریلیف کی فراہمی ہے۔ اپنے حلقہ کی عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانے اور انہیں تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

پیرمحل شہر کے لئے پینے کے صاف پانی کامنصوبہ جون 2015تک مکمل ہو جائے گااور تحصیل کے کچھ دیہات کیلئے میٹھے پانی کی فراہمی کے منصوبہ کیلئے حکومت کی جانب سے 36.89ملین کی رقم بھی منظور کی گئی ہے شہر کے سول ہسپتال کوعنقریب 60کے ہسپتال میں تبدیل کر کے THQکا درجہ دے دیا جائے گا جس میں انسانی زندگیوں کو بچانے کیلئے تمام ضروری سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی پیر محل کے لیے سپورٹس کمپلیکس۔۔۔ اور گورنمنٹ بوائزسکول نمبر1 کو ایکسی لینسی سکول کے لے 9کروڑروپوں کے گرانٹ کی جلد منظوری ہو جائے گی اورضا فاروق لا ئبریری جو کے کے مکمل ہو چکی ہے اسے بھی جلد عوام کے لئے کھول دیا جائے گاـ حلقہ کی عوام کی فلاح و بہبود اور ان کا معیار زندگی بلند کرنا ہماری اولین ترجیحات ہیں اور اس مقصد کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیںاور عام آدمی کی فلاح اور کم وسیلہ طبقات کی بہتری کیلئے متعدد اقدامات پر کامیابی سے عملدرآمد ہو رہا ہے۔