کارکن صبر و تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرینگے : حاجی قیصر امین بٹ

Lahore

Lahore

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنمااور سابق ممبرصوبائی اسمبلی حاجی قیصر امین بٹ نے کہاہے کہ عمران خان کے رائیونڈ مارچ کے جواب میں لیگی کارکن اپنے قائدین کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے صبر و تحمل اور برداشت کا عملی مظاہرہ کرینگے۔

ناکام خان کا رائیونڈ شو بھی بُری طرح فلاپ ہوچکاہے اور اس کے ساتھ ساتھ رائیونڈ مارچ میں عوام کی عدم دلچسپی نے جلائو گھیرائو اور انتشار سے لبریز سیاست کو خیر باد کہہ دیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں راوی روڈ آفس میں رائیونڈ مارچ کے حوالے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

حاجی قیصر امین بٹ کا کہنا تھاکہ کے پی کے میں عوام بنیادی سہولتوں کو ترس رہی ہے جبکہ عمران خان چور دروازوں سے اقتدار حاصل کرنے کے ناکام حربے استعمال کررہے ہیں، پاکستانی عوام نے رائیونڈ مارچ میں عدم شرکت سے ثابت کردیاہے کہ وہ پاکستان کو ترقی وخوشحالی کی شاہراہ پر گامزن دیکھنا چاہتے ہیں اور وہ کسی غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرنے والوں کو اپنے سروں پر مسلط نہیں ہونے دیںگے۔

اقتدار میں آنے کیلئے عوام کی عملی اور یقینی خدمت کرنا ضروری ہے یہ نہیں کہ عوام کو بیوقوف بنا کر انتشار پھیلانے کیلئے استعمال کیا جائے۔