اسلام آباد : کارکنوں سے خطاب میں صدر اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ شہیرسیالوی امریکی صدر پر خوب گرجے برسے، بولے ڈونلڈ ٹرمپ دھمکیاں نہ دیں، ہم پاکستانی اور مسلمان ہیں، ٹرمپ جان لیں یہ افغانستان نہیں پاکستان ہے، پاکستانی کی قربانیاں امریکیوں سے کہیں زیادہ ہیں۔
شہیرسیالو ی نے کہا کہ امریکہ پاکستان سے حساب برابر کرنا چاہتا ہے تو ہم اس کے ساتھ پائی پائی کا حساب کرینگے۔ شہیرسیالو ی کا کہنا تھا کہ صرف سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ ہی امریکی صدر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتی ہے۔