اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن تشدد میں ملوث نہیں، پہلے پولیس اور عوامی تحریک کے کارکنوں میں تصادم ہوا جبکہ ہم پیچھے اور عوامی تحریک کے کارکن آگے تھے۔
عمران خان نے دھرنے کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف درج ایف آئی آر میں جھوٹے الزامات عائد کیے گئے ہیں، اس ایف آئی آرکے حساب تو مجھے جیل میں ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی دہشت سے پولیس خوفزدہ ہو گئی ہے۔