زیارت: پاکستان پیپلز پارٹی ضلع زیارت کے سابق ضلعی صدر محراب خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پی پی پی کے کارکنان جمعیت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں کارکن جمعیت کے امیدوار کی کامیابی کے لئے اپنی کوششیں تیز کریں۔
کارکن انتخابی مہم میں بھی بھرپور حصہ لیں ۔پارٹی کارکنان اپنی حق رائے دہی استعما ل کرتے ہوئے ٢٢ مارچ کو جمعیت ،پی پی پی اور عوامی نیشنل پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار کو کامیاب کرائیں ۔ اور ٢٢ مارچ جمعیت کے امیدوار خلیل الرحمان دمڑ کی کامیابی کا دن ہو گا۔