کارکنوں کو گرفتار یا نظر بند کرنے پر انتظامیہ کے خلاف بھرپور طریقے سے قانونی کارروائی کریں گے، نوازش شیخ

Lala Musa

Lala Musa

لالہ موسی: پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے ممبر صوبائی کونسل نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے انصاف مرکز لالہ موسیٰ سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت پر امن آزادی مارچ کو روکنے کی کوشش نہ کرے۔اگر انتظامیہ نے کارکنوں اور قائدین کو گرفتار یا نظر بند کیا تو انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔14اگست کو تحریک انصاف کی مرکزی اور صوبائی قیادت کا لالہ موسیٰ میں بھر پور استقبال کریں گے۔

تحریک انصاف نے ہمیشہ اپنی روایات کے مطابق پر امن احتجاجی جلسے کئے اور دھرنے بھی دئیے انہوں نے کہاکہ کارکنوں کو گرفتار یا نظر بند کرنے پر انتظامیہ کے خلاف بھرپور طریقے سے قانونی کارروائی کریں گے،انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف کی جدو جہد معاشرے میں انصاف کا نظام قائم کرنے کیلئے ہے ایک ایسا نظام جس میں غریب اور امیر آدمی کے لئے یکساں سہولیات مہیا کی جائیں انہوں نے کہاالیکشن کمیشن میں اصلاحات سے آئندہ عوام کی رائے سے منتخب ہونے والے مخلص اور ایماندار لوگ اسمبلیوں میں جا کر ملک و قوم کی خدمت کریں۔