کارکنوں کی گرفتاریاں، ایم کیوایم کا قومی اسمبلی سیواک آٹ

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف قومی اسمبلی سے واک آٹ کیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہوا۔ ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی آصف حسنین نے کہا کہ کراچی شہر کے 15 فیصد علاقے میں اسلحہ موجود ہے اور وہاں سے جرائم پیشہ افراد اپنا نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔

سیکیورٹی ایجنسیاں ان علاقوں میں جانے سے گھبراتی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سابق رکن صوبائی اسمبلی ندیم ہاشمی اور ایم کیو ایم کے گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے اور جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کیا جائے۔ خطاب کے بعد ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی نے ایوان سے واک آٹ کر دیا۔