کوٹلہ ارب علی خاں (پریس ریلیز) پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکر ہمارا اثاثہ ہیں۔ کوئی بھی گاوں یا شہر لاوارث نہیں ہے۔ حلقہ این اے 105کے مسلم لیگ ن کے ورکر ز اپنے آپ کو اگلے الیکشن کے لئے تیار کریں۔ انشااللہ کامیابی ہمارا مقدر ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل گجرات چوہدری محمد علی تنویر نے شادیوال کے دورے دوران سیاسی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے قائدین میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے امن و ترقی کے مشن پر عمل پیرا ہیں۔ایک مڈل کلاس کی قیادت منتخب ہونے کے بعد گجرات کی سیاست کو ایک نئی تحریک ملی ہے۔ شادیوال کو بھی دوسرے شہروں کے برابر فنڈ ز دیئے جائیں گے۔ اب وہ پرانا دور نہیں کہ منفی سیاست کرکے ووٹ بٹور لئے جائیں اب خدمت کی سیاست کا دور ہے جو زیادہ بہتر طریقے سے عوام کی خدمت کرے گا وہی ووٹوں کا مستحق ہوگا۔
پریس ریلیز (کوٹلہ ارب علی خاں) چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل گجرات چوہدری محمد علی تنویر کا شادیوال کا دورہ۔ یونین کونسل شادیوال اشارکے اور محمودکے کے دفاتر ،وٹرنری ہسپتال، سابقہ سی او یونٹ ، ڈسٹرکٹ کونسل کی اراضی اور بازار کا خصوصی دورہ کیا۔ ان کے ساتھ چیف آفیسر رضوان احمد،پلاننگ آفیسر نعمان رضا، ڈی او ریگولیشن خاور گجر، ڈی او فنانس میاں آفتاب اور پی ایس او چوہدری شفقات عدالت بھی موجودتھے۔ اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل چوہدری محمد علی تنویر کا کہنا تھاکہ دونوں چیئرمین صاحبان مل کر شہر کی بہتری کے لئے لائحہ عمل طے کریں اور جہاں ہماری ضرورت ہوگی ہم بھی آپ کے ساتھ موجود ہوں گے۔ شہر کی صفائی کے لئے پندرہ ورکروں کا سٹاف ہم نے مہیا کردیا ہے اور مزید ورکر زکا انتظام یونین کونسل لوگوںسے حاصل کئے جانے والے بل سے کی جائے ۔ کیونکہ اگر لوگوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنی ہیں تو اس کے لئے ان کو بل بھی ادا کرناہوگا۔ اسی طرح دونوں چیئرمین صاحبان رورل ہیلتھ سنٹر شادیوال کی ہیلتھ کونسل میں اپنا فعال کردارادا کریں اور کمیونٹی کے تعاون سے ہسپتال میں سروسز بہتر بنائیں۔