ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کارکن اپنی تمام تر توانائیاں ملک سے کرپٹ سیاسی کلچر کے خاتمے کیلئے استعمال کریں۔ صحت یابی کے بعد سیاسی سرگرمیاں بحال کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پاکستان میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور مختلف شعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
الطاف حسین نیعوام سے اپیل کی کہ وہ ملک سے اسٹیٹس کو، کرپشن کے خاتمے اور صحیح معنوں میں جمہوری نظام قائم کرنے کیلئے میدان عمل میں آئیں۔
الطاف حسین نے تمام کارکنان پر زور دیا کہ اپنے تنظیمی کام کی رفتارکو تیز سے تیز تر کر دیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم ہر حلقہ انتخاب سے حق پرست امیدوار کھڑے کرے گی اور آئندہ انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی۔