کارکنوں کی مبینہ ماورائے عدالت ہلاکتوں پر ایم کیوایم کا سندھ اسمبلی میں احتجاج

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے پولیس اور رینجرز کی جانب سے کارکنوں کی مبینہ ماورائے عدالت ہلاکتوں پر شدید احتجاج کیا ہے۔
اسپیکر آغا سراج درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا تو قائد حزب اختلاف فیصل سبزواری نے کہا کہ ایم کیو ایم نے صوبائی حکومت کی ہرمثبت قانون سازی کی حمایت کی، حکومت استغاثہ کا نظام بہتر بنائے اور مجرموں کو عدالتوں سے سزا دلائی جائے، کوئی کتنا بھی بڑا مجرم ہو۔ ملزم کو مارنے کا اختیار کسی ادارے کا پاس نہیں، گولی کے ذریعے کارکنوں کو خاموش نہ کیا جائے ،کوئی مجرم ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے لیکن ماورائے عدالت قتل پر خاموش نہیں رہ سکتے۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد نے کہا کہ ایم کیو ایم نے نکتہ اعتراض پر پولیس مقابلے یا ٹارگٹ کلنگ کا معاملہ نہیں اٹھایا۔