کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے، فاروق ستار

Farooq Sattar

Farooq Sattar

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے، جس کی ذمہ داری وزیر اعلیٰ سندھ پر عائد ہوتی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن اشفاق قریشی کی نماز جنازہ کورنگی کراسنگ پر ادا کی گئی، نماز جنازہ میں ایم کیو ایم کے رہ نما فاروق ستار، رابطہ کمیٹی کے اراکان اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے علاوہ لواحقین اور اہل محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے بتایا کہ اشفاق قریشی کو 18 مئی کو کورنگی سے اغوا کیا گیا تھا اور ان کی لاش 19 مئی کو کلفٹن سے ملی۔ فاروق ستار نے کہا کہ اشفاق قریشی کو ماروائے عدالت قتل کیا گیا ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ لوگوں کی حفاظت سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، ہمارے کارکنان کے قتل کی ذمہ داری وزیر اعلیٰ سندھ پر عائد ہوتی ہے۔