کارکنوں کو جمہوریت کیلیے قربانیوں سے کوئی نہیں روک سکتا، زرداری

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سانحہ کارساز کے سات سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن ہمیں قوم کے ان بہادر بیٹوں اور بیٹیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

جنھوں نے جمہوریت کی راہ میں اور انتہاپسندی کیخلاف لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ جمہوریت دشمن انتظار میں تھے اور ان کے قافلے پر حملہ کر کے تقریباً 200 پارٹی کارکنوں کو شہید کیا گیا۔

لیکن ان کے پارٹی کارکنوں کو جمہوریت کے لئے قربانیاں دینے سے کوئی نہیں روک سکا اور نہ کوئی روک سکے گا۔ ابھی بھی جمہوریت ہی کے نام پر جمہوریت پر حملہ کیا گیا ہے۔

اور اس ڈکٹیٹرانہ ذہنیت کے خلاف جدوجہد جاری ہے اور جاری رہے گی۔ انتہا پسند، عسکریت پسند اور ان کی حمایت کرنے والے ابھی بھی اپنے حملے جمہوری اور ترقی پسند قوتوں پر مذہب کی آڑ میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آج کے روز ہم شہیدوں کی ہمت و شجاعت، وفاداری اور خلوص کو سلام پیش کرتے ہیں۔

آصف علی زرداری نے سیاسی کارکنوں سے کہا کہ وہ اپنی دعاؤں میں جمہوریت کے ان شہداء کو یاد رکھیں۔ مزید برآں سانحہ کار ساز کے شہدا کی 7 ویں برسی آج ملک بھر میں منائی جائے گی۔

18 اکتوبر 2007 کو شاہراہ فیصل کراچی میں شہیدجمہوریت سابقہ وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے استقبالیہ قافلے میں ہونے والے بم دھماکوں میں کارکن شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے، اس سلسلہ میں قران خوانی اوردیگر تعزیتی پروگرامز انعقاد پذیر ہوں