زیارت (نامہ نگار) پشتون ایس ایف کے ضلعی صدر خالقداد کاکڑ ،سنئیر نائب صدراحسان اللہ کاکڑ نے پی ایس ایف کے ضلعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سولہ جولائی کو پی ایس ایف کے ضلعی کنونشن کے لئے کارکنان بھر پور تیاری کریں۔
احمد جان کاکڑ کا کہنا کہ تنظیم کی فعالیت کچھ عناصر کو ہضم نہیں ہو رہی ۔پارٹی کی صوبائی قیادت پر فخر ہے جو پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچانے میں سرگرم ہیں جس کا ثبوت یہ ہے کہ آئے روز جوق در جوق لوگ شامل ہو رہے ہیں۔
اجلاس میں صوبائی جوائنٹ سیکرٹری جمیل پشتون نے بھی شرکت کی۔