لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے الزام لگایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار کے گارڈز نے پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کی۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ کے ورکرز نے فائرنگ کی اور پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں جہاں جہاں موقع ملا پولنگ روکنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ والوں کی ان حرکتوں کے باعث 2 افراد جان کی بازی ہار گئے، ن لیگ کے سہولت کاروں کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔
دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی عثمان ڈار نے رانا ثناء اللہ پر ڈسکہ میں حالات خراب کرانے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف ایف آئی آر کٹوائیں گے۔