کراچی: شباب ملی کراچی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے ہمراہ دورہ سندھ میں شامل ذمہ داران و کارکنان کے اعزاز میں 2 اکتوبر بعد نماز عشاء ادارہ نور حق میں استقبالیہ دیا جائے گا جس میںامیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ معراج الہدی صدیقی امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور صدر شباب ملی صوبہ سندھ عظیم بلوچ کے علاوہ کراچی کونسل اور اضلاع کی کونسل کے ذمہ داران بھی شرکت کریں گے۔
جبکہ تقریب کے اختتام پر ذمہ داران میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی طرف سے اجرک کا تحفہ بھی تقسیم کیا جائے گا۔