ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) پاکستان تحریک انصاف حلقہ (PP-08) کے سینئر رہنما و ممبر واہ کنٹونمنٹ بورڈ ملک اظہر نواز المعروف اجی ملک نے کہا ہے کہ پارٹی کارکن انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی ہونے سے دلبرداشتہ ہر گز نہ ہوں اور اپنے حوصلے بلند رکھیں اور پارٹی کی مضبوطی کے لئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے انقلابی ویژن کو عوام تک پہنچانے اور پارٹی کی رکنیت سازی کرنے کے عمل کو تیزی سے جاری رکھیں، انٹرا پارٹی الیکشن کروانا پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اولین ترجیح ہے۔۔
انٹرا پارٹی الیکشن ہر صورت میں ہوں گے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پارٹی میں ڈکٹیٹر شپ نہیں بلکہ جمہوریت کے حامی ہیں اسی وجہ سے انھوں نے پارٹی کے کارکنوں کو یہ موقع فراہم کیا ہے کہ وہ اپنے نمائندے خود آزاددانہ طور پر ووٹ ڈال کر چنیں،انٹرا پارٹی الیکشن میں دھڑے بندی کو بچانے کے لئے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں جہانگیر خان ترین ممبر قومی اسمبلی اور سابق امیدار برائے قومی اسمبلی NA-122 لاہور حاجی عبدالعلیم خان کی انٹرا پارٹی سے لاتعلقی کرنے کا اعلان ایک نہایت ہی اچھا اقدام ہے۔۔
ایسا کرنے سے پارٹی کارکنوں کے دل میں ان کی عزت و احترام میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے، انھوں نے پارٹی کو بچانے اور پارٹی میں گروپ بندی کو ختم کرنے کے لئے یہ اقدام اٹھایا ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے، ہمارے لئے انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ لینے والے سب امیدوار نہایت ہی قابل احترام اور قابل عزت ہیں، ہماری کسی سے بھی کسی بھی قسم کی ذاتی عناد نہیں ہے، اپنے نمائندے الیکشن میں چننے کا جمہوری حق کارکنوں کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دیا ہے اس لئے اس فیصلے کو سب قائدین کو کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہئے اور کوئی بھی ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہئے جس سے کارکنوں کی دل آزاری ہو۔اور پارٹی کا مورال ڈاون ہو۔۔
ڈاکٹر سید صابر علی ٹیکسلا موبائل نمبر 0300-5128038