لاہور (جیوڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لندن میں بیٹھ کر لاہور کے ضمنی الیکشن پر نظر رکھی، کہتے ہیں ہمارے کچھ بندوں کو غائب کرنے کی شکایات ہیں، سب کچھ علم میں ہے۔
نواز شریف نے حلقے میں بھرپور مہم چلانے پر مریم نواز کو کریڈٹ دیا، حمایت ملنے پر حلقے کے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ساری توجہ کلثوم نواز کے علاج پر ہے، آنے والے دنوں میں مزید سرجری ہو گی۔
انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد، سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے حلقہ این اے 120 کی عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوام نے ایکبار پھر ن لیگ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، حلقے میں کارکنوں اور رہنماؤں کا بھی بہت مشکور ہوں۔