کارکنان پاک فوج کی مقرر کردہ حدود کو نہ توڑیں، طاہر القادری

Dr Tahir-ul-Qadri

Dr Tahir-ul-Qadri

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ پاک فوج کی مقرر کردہ حدود کو نہ توڑیں اور پر امن رہتے ہوئے احتجاج کریں۔

پی ٹی وی کی عمارت میں گھس جانے والے افراد سے اپیل کرتے ہو ئے طاہرالقادری نے کہا کہ کارکنان ایوان وزیر اعظم یا کسی اور عمارت میں داخل نہ ہوں بلکہ ان عمارتوں کے سامنے اور در وازوں پر پہنچ کر احتجاج کریں ،منزل تک وہ پہنچ چکے ہیں۔