کراچی(جیوڈیسک)حیدرآباد میں فائرنگ سے ایم کیو ایم کے دو کارکنوں کے قتل پر الطاف حسین نے اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا پاکستان دیکھ لے کہ کارکنان کو کس طرح چن چن کر مارا جارہا ہے۔
دہشت گردی انتخابی عمل سے باہر رکھنے کی کوشش ہے۔سیاسی سرگرمیوں کے تحفظ کے لیے نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کچھ نہیں کررہا۔ الطاف حسین نے کہا کہ پولیس رینجرز اور دیگر ادارے بھی دہشت گردی کی روم تھام کے لیے کچھ نہیں کررہے ہیں۔
انہوں نے کارکنوں کے قتل کی بھرپورمذمت کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کو چن چن کرمارا جارہا ہے، تمام انسانیت پسند حلقے اور جماعتیں ظلم کے خلاف آواز بلند کریں۔