ایم کیو ایم کیقائد الطاف حسین نیکہاہے کہ کارکن حوصلے بلند رکھیں، دہشت گردوں کی کارروائیوں کیباوجود انتخابات میں حصہ لیں گے۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے عزیزآبادمیں ایم کیوایم کے یونٹ آفس پر دوبم حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے پاکستان کے پر امن اور نہتے عوام کے خلاف کھلی جارحیت ہے۔
دہشت گرد دھماکوں کے ذریعے معصوم و بے گناہ عوام کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے باوجود ان کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، دہشت گردوں کی کارروائیوں کے باوجود انتخابات میں حصہ لیں گے۔
الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پرامن رہیں۔ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ کارکن حوصلے بلند رکھیں۔ دہشت گردی کے مسلسل واقعات پر مایوس ہوئے بغیر متحدہ قومی موومنٹ اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔