لاہور (جیوڈیسک) عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں 53 کارکنوں کو 14 روز کے مزید جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانا انسانی حقوق کا قتل ہے۔
حکمران ہٹلر سے بد ترین کردار کا مظاہرہ کر تے ہوئے آئین ،قانون اور جمہوریت کے پر خچے اڑارہے ہیں۔ پارٹی کے صوبائی عہدیداران سے خطاب میں انکا کہنا تھا۔
کہ کارکنوں کے 10 روزہ ریمانڈ کے بعد مزید ریمانڈ بد ترین آمرانہ روش ہے ، حکمرانوں کے اقتدار کے دن گنے جا چکے ، اتنا ظلم کریں جتنا برداشت کرنے کی سکت رکھتے ہیں۔