کارکنوں کا الطاف حسین سے استعفی واپس لینے کا مطالبہ

Workers MQM

Workers MQM

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے کارکنوں نے الطاف حسین استعفی واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے نائن زیرو پر دھرنا دیدیا، کارکنوں کا کہنا ہے کہ عالمی قوتیں الطاف حسین کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں۔ کراچی ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے قیادت سے استعفے کے اعلان کے بعد کراچی میں کارکنوں کی بڑی تعداد نائن زیرو پر جمع ہو گئی اور قائد تحریک سے استعفے کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ کارکنوں نے اس موقع پر الطاف حسین کے حق میں نعر بازی بھی کی۔

کارکنوں کا کہنا تھا کہ کہ جب تک الطاف حسین استعفی واپس لینے کا اعلان نہیں کرتے ان کا دھرنا جاری رہے گا۔ رکن قومی اسمبلی فاروق ستار کا کہنا تھا کہ عمران فاروق قتل کیس کی نہیں ایم کیو ایم کی سیاسی اور تنظیمی معاملات کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ رشید گوڈیل نے کہا کہ عالمی قوتیں الطاف حسین کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں۔ دوسری جانب حیدر آباد، سکھر، میر پور خاص اور ٹنڈو الہ یار میں بھی کارکن زونل دفاتر پہنچ گئے اور الطاف حسین سے استعفی واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرہ بازی کی۔