کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کارکنوں کے قتل کیخلاف دنیا بھر میں مظاہروں اور عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیروں پر ہونے والے رابطہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں ڈپٹی کنوینرز اور کمیٹی ارکان نے شرکت کی۔
شرکا نے ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں، دوران حراست ان پر تشدد اور ان کے ماورائے عدالت قتل پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان اقدامات کیخلاف اندرون اور بیرون ملک ہر سطح پر بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔
لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کے لئے عدالتوں سے رجوع بھی کیا جائے گا۔ اجلاس میں دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں کو صورتحال سے آگاہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔