پارٹی ورکروں نے مسلم لیگ ن کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں : چوہدری اشرف

گوجرانوالہ: پارٹی ورکروں نے مسلم لیگ ن کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں مسلم لیگ ن کے ورکر پارٹی کا سرمایہ ہے ان کے حقوق کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گے قائدین میاں محمد نواز شریف ،میاں محمد شہباز شریف نے پارٹی کے ورکروں کے لیے کاروبار کے لیے قرضہ سکیم کا اجراء کیا ہے انشاء اللہ پارٹی ورکر اس سکیم سے بھر پور فائدہ اٹھائیں گے جس سے ملک مزید مستحکم ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری نے گرجاکھ تاج پورہ میں پارٹی ورکروں کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا دیگر خطاب کرنے والوں میں عباس احمد، سرفراز ،عبدالجبار عرف خانو پہلوان و دیگر رہنمائوںنے خطاب کیا۔