حیدرآباد (جیوڈیسک) سندھ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اشرف نوناری، ڈاکٹر عظمیٰ جوکھیو، اختر سندھی، بشیر انقلابی اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کے بعد اب سندھ کے حالات خراب کر رہی ہے، اگر سندھی قوم کی حب الوطنی پر شک ہے تو سندھ کو فیڈریشن سے علیحدہ کر دیا جائے، حکومت قوم پرست کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ فوری رکوائے، ہر روز کسی نہ کسی قوم پرست کارکن کی لاش ملنے کے سلسلے کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا
انہوں نے مزید کہا کہ خالد محمود سومرو سندھ کے سچے سپوت تھے، انہوں نے ہمیشہ سندھ کے حقوق کیلئے بھرپور آواز اٹھائی اور یہی وجہ ہے کہ انہیں سندھ کے حقوق کیلئے کی جانے والی جدوجہد کے نتیجے میں شہید کیا گیا، ڈاکٹر خالد محمود سومرو کا قتل سندھ کی قومی تحریک کا نقصان ہے جس کی کبھی بھی تلافی نہیں ہو سکتی، رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سندھ نیشنل پارٹی قومی کارکنوں کے قتل پر خاموش نہیں بیٹھے گی، 5 دسمبر کو پیدل لانگ مارچ کیا جائے گا۔