مزدوروں نے ہمیشہ اپنی محنت سے اپنا لوہا منوایا ہے۔ محمد زبیر شرفی

کویت سٹی : 1stمئی ،مزدوروں کا دن ۔کئی سو سالوں سے پوری دنیا میں لوگ مزدوری کرتے آرہے ہیں اور یہ دن کئی ممالک میں منایا جاتا ہے۔یہ حقیقت ہے کہ یہ ہالی ڈے 1880ء میں امریکہ کی جنگ کے دوران شروع ہوا تھا۔1860ء سے ہی ایک دن میں لوگ آٹھ گھنٹے کام کیا کرتے تھے۔

1884ء میںامیریکہ اور کنیڈا نے مل کر ایک فیڈریشن قائم کی جس کا نام FEDRATION OF ORGANIZATION TRADES AND LABOUR UNION OF THE UNITED STATES AND CANADA.
1881ء میں (اور پھر 1886ء میں اس کا نام بدل کرAMERICAN FEDRATION OF LABOUR رکھ دیا ۔ )انھوں نے ایک ریزولیوشن پاس کیاجس میںانھوں نے حق جتا کہ کہا”آئین کے مطابق روزانہ آٹھ گھنٹے کام کرنا اور 1, may ,1886 کے باد بھی اور یہ بات ہم نے labour organization

ُُُُپاکستان مسلم لیگ (ن) لیبرونگ اوورسیز کویت کے صدر محمد زبیر شرفی نے لیبر ڈے کی مناسبت سے کہا مزدوروں نے ہمیشہ اپنی محنت سے اپنا لوہا منوایا ہے،دنیا کے اکثر امیرمحنت اور لگن سے اعلٰی عہدوں پر پہنچے ہیں،ہمیں حضرت محمد صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم کی تعلیمات سے سبق سیکھتے ہوے کا م کو لگن اور دیانتداری سے کرنا چاہیے۔

ہمارے اکابریں نے بھی انہی اصولوں پر چلتے ہوے ایک تاریخ رقم کی ہے ،جو کہ ایک عظیم وطن کی صورت میں ہمارے سامنے ایک مثال ہے۔مزدورں کا ہمیشہ ایک اہم رول رہا ہے۔کئی سو سال سے زیادہ عرصہ گزر گیا مزدور اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں جس میں کچھ حد تک کامیاب بھی ہوے ہیں۔

جس میں کام کرنے کے اوقات کاتعین ایک اہم پیش رفت تھی،آج بھی مزدوروں کوبے شمار مسائل کا سامنا ہے،میں سمجھتا ہوں کہ ابھی جدوجہد ختم نہیںہوئی،اسی موضوع کو مدِنظر رکھتے ہوے، ہم تقریبات کا اہتمام کرتے ہیںتاکہ مزدوروں کی مشکلات کے بارے اگاہ کیا جاے،کیونکہ دیارِغیر میں اکثر افراد محنت کی چکی میں پِس کر اعلٰی مقام تک پہنچے ہیں۔

محمد زبیر شرفی نے بتایا کہ پاکستان میںغیرہنرمند کو ایک چھوٹے کنبے کے لیے ایک ماہ کے اخرجات کے لیے 25000روپے سے 30000 روپے کی ضرورت ہوتی ہے،جو اس کو نہیں ملتے پاکستان حکومت نے غیرہنرمند کے لیے تقریباً8000روپے تنخواہ مقررکی ہے اس پر بھی عمل نہیں ہو رہاجس سے ایک مزدور کو بے شمار مسائل کا سامنا رہتا ہے۔

یہاں کویت میں بھی ایک مزدور 120دینار سے لے کر170دینار تک کماتا ہے۔اسے ذاتی اخراجات کے بعد اپنی فیملی کے لیے پاکستان رقم بیجھنا ہوتی ہے ۔لیکن اکثریہاں پر مزدور کو تنخواہ مقررہ وقت پر نہیں ملتی بلکہ کئی مہینوں تک لیبر کو اپنی اجرت کے حصول کے لیے انتظار کرنا پڑتا۔

جس سے مزدوروںکوپریشانیوں کا سامنا ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن)لیبر و نگ اوورسیز کویت کے صدر محمد زبیر شرفی نے کہاکہ لیبر کی ان مشکلات کو مدِنظر رکھتے ہوے، ان مسائل کا حل بہت ضروری ہے۔بقول شاعر فیاض وردگ