اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب پولیس کے تحریک انصاف کی صوبائی قیادت پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے، اس اقدام سے مسلم لیگ ن کی سول حکومت کا آمرانہ چہرہ قوم کے سامنے آگیا ہے۔ پشاور میں جاری ہونے والے بیان میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے لاہور میں پی ٹی آئی کے کارکنوں پر تشدد کی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کے بجائے انہیں پابند سلاسل کرنا آمروں کی روایت رہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے اور پی ٹی آئی کے کارکنوں پر تشدد سے مسلم لیگ ن کی سول حکومت کا آمرانہ چہرہ قوم کے سامنے آ یا ہے۔