ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فائرنگ سے بے گناہ افراد کی ہلاکت بھارت کی دہشت گردی ہے، شوکت حسین فجر

Lahore

Lahore

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کاہنہ کے سینئررہنماء شوکت حسین فجرنے کہا ہے کہ ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فائرنگ سے بے گناہ افراد کی ہلاکت بھارت کی دہشت گردی ہے پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور منہ توڑ جواب دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار شوکت حسین فجرنے گزشتہ روزعوامی پریس کلب کاہنہ(رجسٹرڈ)سیدصدا حسین کاظمی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا،شوکت حسین فجرنے مزید کہاکہ بھارتی فوج کی جانب سے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر شہری آبادی پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بھارتی فوج کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ کارروائی ہے عالمی یوم امن پر بھارتی اشتعال انگیزی سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ خطے میں امن کا خواہاں نہیں ہے۔شوکت حسین فجرنے مزید کہا کہ نریندر مودی ریاستی دہشتگردی کے ذریعے کشمیر میں خون بہا رہا ہے جبکہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کے ذریعے پاکستانیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ عالمی برادری نریندر مودی کو لگام ڈالے ورنہ پاک افواج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔